143

بلدیاتی قانون اور متنازع حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کا احتجاج کا اعلان

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی ایکٹ اور متنازع حلقہ بندیوں کے خلاف کل احتجاج کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کی جانب سے کل پریس کلب پر سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کےلیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان قافلے کی صورت میں مارچ کرتے ہوئے شاہراہ قائدین، شاہراہ پاکستان اور شارع فیصل سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچیں گے۔

سندھ حکومت بلدیاتی ایکٹ اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے خلاف کل ہونے والے احتجاج میں اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) بھی شریک ہوں گی۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ کل سندھ حکومت کےخلاف نئے معرکے کا آغاز ہوگا اور یہ احتجاج پیپلزپارٹی کی آنکھیں کھول دے گا کہ کون اکثریت ،کون اقلیت میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں