Spread the love
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1837 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3700روپے اور 3173روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 192200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 164780 روپے کی سطح پر آگئی۔