Spread the love
لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانتی درخواست کی سماعت کے کرتے ہوئے عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔ضمانت خارج ہونے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا درخواست گزار عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔