173

ناظم جوکھیو قتل: ہیومین رائٹس کمیشن کا انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز )ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے ذمہ دار کو حاصل سیاسی پشت پناہی انصاف کی راہ میں حائل نہیں ہونی چاہیے۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کے کہنے پر ناظم جوکھیو کا قتل امراء کے دائمی استثنیٰ کو عیاں کرتا ہے۔ایچ آر سی پی کا

کہنا ہے کہ قتل ممنوعہ پرندوں کے شکار کی ویڈیو بنانے پر کیا گیا۔کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی اور دیگر ملزمان سے تفتیش کیلئے ایس ایس پی ملیر کی سربراہی میں پولیس کی 8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے گزشتہ رات گرفتاری دی جبکہ دیگر ملزمان کو ابھی گرفتار کیا جانا ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کی سربراہی میں پولیس افسران کی 8 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو گرفتار ملزمان سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں