109

آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا لیکن کیوں؟

Spread the love

سڈنی (ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے آئندہ ماہ کیئے جانے والا نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نیوزی لینڈ بارڈرکنٹرول اورقرنطینہ کی ضروریات کےباعث سیریزمنسوخ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیریز منسوخ ہونے کی ایک وجہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سفری پابندیاں بھی ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کے درمیان جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث دورے کو ترک کرنا ہی واحد آپشن بچا ہے۔واضح رہے کہ کیویز اورکینگروز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 18 اور 20 مارچ کو شیڈولڈ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں