114

پی ایس ایل 7: آج سرفراز اور شاہین آمنے سامنے ہوں گے

Spread the love

کراچی: ( بدلو نیوز ) پی ایس ایل سیزن سیون کے پہلے مرحلے کا آخری میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر مدِمقابل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون میں ہار جیت کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے پندرہویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر مدِمقابل ہوں گے،میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد لاہور قلندرز کا مورال ہائی ہے، دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ میں دوسری فتح کے لیے پرعزم ہے،اہم مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس، پلان فائنل کر لیے گئے۔ مذکورہ میچ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے پہلے مرحلے کا آخری میچ ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں