147

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، پہلا میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) آسٹریلیا نے پاکستان میں سیریز شیڈول میں تبدیلی کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد پہلا ٹیسٹ کراچی کے بجائے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست دی گئی تھی جسے آسٹریلیا نے منظور کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی منظوری کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے بجائے 3 مارچ کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز اور ایک روزہ ٹی ٹوئنٹی میچز پروگرام کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ یاد رہے کہ آخری بار آسٹریلیا نے 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور کینگروز نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیتی تھی۔ پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے ليے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں فروری کے دوسرے ہفتے شروع ہوگا۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا 14 فروری سے رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔ ٹریننگ کیمپ میں ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ قومی ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف کا کیمپ سے قبل تقرریوں کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں