101

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل

Spread the love

میلبرن ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ پاکستانی اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے جاری کی۔ رپورٹ میں تیزگیند باز حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں بولنگ ایکشن درست کرنے کےلیے ری ہیب کرنا ہوگا۔ حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا۔

ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے 18 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اب وہ بولنگ ایکشن کی درستگی تک محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی معطل رہیں گے۔ بگ بیش لیگ میں سڈنی ٹھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے حسنین شاندار بولنگ کے ذریعے ایک ہی اوورز میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، واضح رہے کہ محمد حسنین 75 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں