114

سلمان خان نے کترینہ کیف کو شادی پر کتنے کروڑ روپے کا تحفہ دیا ہے؟

Spread the love

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب میں سلمان خان تو نہیں گئے لیکن ان کو تحفہ دینے وہ نہ بھولے ، اپنی بہترین دوست اور فلموں کی ساتھی کترینہ کیف کیلئے سلومیاں نے مہنگا ترین تحفہ خرید کر پہنچا دیاہے ، جو کہ ’’ رینج روور‘‘ گاڑی ہے جس کی قیمت تین کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ ان کے علاوہ رنبیر کپور بھی پیچھے نہیں رہے اور ہیروں کا ہار سلامی میں دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کترینہ کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بھی انہیں انتہائی مہنگا ہیروں کا ہار بطور تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے۔صرف سلومیاں اور رنبیر کپور نے ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دئیے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ دی ہے۔

عالیہ بھٹ نے جوڑے کو پرفیوم کی باسکٹ دی ہے جس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے کترینہ کو شادی پر ہیرے کے آویزے (ایئر رنگز) دئیے ہیں جن کی قیمت 6 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔ہرتھیک روشن نے شادی پر وکی کوشل کو سپر بائیک بی ایم ڈبلیو جی 310 آر بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے۔ اداکارہ تاپسی پنوں نے کترینہ کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے کا پلاٹینئم بریسلیٹ گفٹ کیا ہے۔ وکی کوشل نے اپنی خوبصورت بیوی کترینہ کیف کو شادی پر ایک کروڑ 3 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی ہے۔ وہیں دوسری طرف کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کو ممبئی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں