129

سپر سٹار سلمان خان 10دسمبر کو موسمِ ریاض میں سٹیج پرفارم کریں گے

Spread the love

ریاض (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار اور فلمی دنیا کے بھائی جان سلمان خان سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری موسم ریاض کی تقریبات میں سٹیج پرفارمنس پیش کریں گے. سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام موسم ریاض کی تقریبات کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوا تھا جس میں تفریحی پروگراموں میں خلیجی ممالک کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور فنکار شریک ہیں. موسم ریاض میں میوزیکل کنسرٹ، سفاری پارک، سٹیج ڈرامہ، مشاعرے اور دیگر تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں اب تک 45 لاکھ سے زائد افراد شرکت کر چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کو روزگار بھی میسر آیا ہے.

موسم ریاض کی تقریبات میں فلم سٹار سلمان خان کی شرکت نے تقریبات میں نئی روح پھونک دی ہے جس سے پاکستانیوں سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے باشندے پرجوش نظر آتے ہیں. سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی شہری مقیم ہیں اور دونوں ممالک کے شہری سلمان خان کو یکساں طور پر پسند کرتے ہیں جبکہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار پاکستانی گلوکار بھی موسم ریاض کی تقریبات میں پرفارم کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں