102

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے بیان حلف پر دستخط کروائے جائیں گے، اس میں کیا درج ہے؟

Spread the love

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ’بار بی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ میں اس سال کی سب سے اہم شادی میں اب کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کے روز شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی تقاریب کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں: مدعو کیے گئے مہمان کسی کو بھی شادی سے متعلق نہیں بتائیں گے۔

• شادی کی تقریب میں کسی قسم کی بھی فوٹو گرام پر پابندی ہوگی۔

• جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔

• سوشل میڈیا پر تقریب کے مقام کی لوکیشن اپڈیٹ کرنے پر پابندی ہوگی۔

• شرکت کرنے والے مہمان تقریب کے دوران کسی سے فون پر بات نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں