208

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ ، بھارتی کرکٹر روہت شرما کی فاسٹ بولر سراج کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

Spread the love

نئی دہلی (ویب ڈیسک)گزشتہ روز بھارت نے جہاں نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی وہیں اس میچ میں بھارتی بولر محمد سراج اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے۔ 2018 کے بعد محمد سراج نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔

بعد ازاں محمد سراج اور بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئی جس میں روہت کو مزاحیہ انداز میں سراج کے سر پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر بولر نے مسکرا کر رد عمل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں