130

اداکارہ کومل عزیز نے شادی کے بارے اعلان کردیا

Spread the love

کراچی ()بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ انہیں جیسے ہی اچھا لڑکا ملے گا وہ شادی کرلیں گی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاری میں اچھا کیریئر بنانے اور کاروبار شروع کرنے کے بعد اب ان کا شادی کا ارادہ ہے اور جیسے ہی انہیں اچھا لڑکا مل جائے گا وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی اور ممکن ہے کہ وہ ایک سال کے اندر ہی شادی کرلیں۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کومل عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں دیگر مشوروں کے ساتھ ٹھوڑی کی سرجری کرانے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس مشورے پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیریئر کا آغاز سکول میں ٹیچنگ سے کیا پھر قسمت شوبز میں لے آگئی تاہم میرا شوق کاروبار کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں