110

سُشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے5 افراد حادثے میں ہلاک

Spread the love

نئی دہلی ( نیٹ نیوز )بھارتی آنجہانی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5 افراد ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح نیشنل ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا

رپورٹس کے مطابق حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہریانہ کے سینئر پولیس آفیسر او پی سنگھ (سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی) نے بتایا ہے یہ ایک ٹرک اور جیپ کے درمیان بہت بڑا حادثہ تھا، اس حادثے میں جیپ میں بیٹھے 10 افراد میں سے 6 موقع پر ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی پولیس کے مطابق جیپ میں سفر کرنے والے 10 افراد پٹنا سے ایک مذہبی تہوار سے واپس آ رہے تھے، ان میں سے ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 4 افراد کو دو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن کی صورتحال تشویش ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں