102

خاتون نے سب سے زیادہ سیب کچلنے کا ریکارڈ بنادیا

Spread the love

کانساس( نیٹ نیوز )گنیز ورلڈ ریکارڈز کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی جانب سےاکثر ایسی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن میں لوگوں کو مختلف ریکارڈ بناتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔اب اس انسٹاگرام اکاؤنٹ نے لنسی لنڈبرگ نامی ایک ریکارڈ ہولڈر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکارڈ ہولڈر لنسی

لنڈبرگ نے اپنے بازو سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سیب کچل کر ریکارڈ بنایا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ لنسی لنڈبرگ نے ایک منٹ میں بازو سے 10سیب کچلےہیں۔لِنسی کانساس میں پیدا ہونے والی ایک مضبوط خاتون ہیں جو اپنے اسٹیج کے نام ’ماما لو‘ سے بھی جانی جاتی ہیں۔اس خاتون کے پاس ایک منٹ میں 5 ڈیک کارڈز پھاڑنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں