136

کترینہ کیف کی شادی، مہمانوں کی فہرست میں سلمان خان شامل نہیں ، کس کس کو بلایا گیا ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

Spread the love

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف دسمبر میں اپنے دیرینہ دوست وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں جس کیلئے تیاریاں بھی عروج پر ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ دونوں ایک سے 7 دسمبر کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ابھی تک حتمی تاریخ سامنے نہیں آ سکی ہے ، شادی کی یہ تقریب ’ قلعہ بروارہ ‘ کے ریزارٹ میں انجام پائے گی جو کہ راجستھان کے علاقے سوائی مادھپور میں واقع ہے ۔ بتایا گیاہے کہ شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے صرف قریبی لوگ ہی شرکت کریں گے ۔


زی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ شادی کی تقریب میں ممکنہ طورپر سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی کی بھی شرکت کا امکان نہیں ہے جو کہ ایک حیران کن بات ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں