92

کشمیری صحافی برہان بھٹ اور بنگلہ دیشی صحافی روزینہ اسلام کے اعزاز…صحافتی ایوارڈ جیت لئے

Spread the love

دی ہیگ ( بدلو نیوز )کشمیری صحافی برہان بھٹ نے فری پریس ہانس فرپلخ نیوکمر ایوارڈ 2021 اور بنگلہ دیش کی روزینہ اسلام نے موسٹ ریزیلینٹ جرنلسٹ ایوارڈز 2021 جیت لیے ہیں۔دونوں صحافیوں کو یہ ایوارڈز اس حوالے سے نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیئے

گئے۔برہان بھٹ نے یہ ایوارڈ ذاتی طور جبکہ روزینہ اسلام کا ایوارڈ ان کے شوہر نے وصول کیا۔روزینہ اسلام کو یہ ایوارڈ معروف پاکستانی صحافی حامد میر نے دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برہان بھٹ نے کہا کہ ان کی صحافت کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ لوگ جان سکیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔اسی طرح اس سال کا موسٹ ریزیلینٹ جرنلسٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی صحافی روزینہ اسلام نے بھی اپنی صحافتی مشقت کی داستان اور اس کی پاداش میں اٹھائی جانے والی تکالیف کو بیان کیا۔ اپنے اس بیان کے دوران وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں جس پر سامعین نے تالیوں کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے کام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں