113

دیوالی کے بعد نئی دہلی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں دیوالی کے تہوار کے بعد دارالحکومت نئی دہلی سموگ کی لپیٹ میں آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے جن پتھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد پر پہنچ گیا ہے۔نئی دہلی کے علاقے جن پتھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 655 اعشاریہ 07 پرٹیکیولیٹ میٹرز

ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت میں دیوالی پر پابندی کے باوجود آتش بازی کی گئی، جس کے باعث ایئر کوالٹی مزید خراب ہوئی۔فارکاسٹنگ ریسرچ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایئر کوالٹی میں 7 نومبر تک بہتری آنے کا امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں