104

سرکاری ٹی وی پروگرام میں تلخ کلامی ، شعیب اختر نے معاملہ رفع دفع کر دیا

Spread the love

اسلام آباد ( سپورٹس نیوز )سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز سے تلخ کلامی اور بدتمیزی کے معاملے پر راولپنڈی ایکسپریس سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کا ایک اور مؤقف سامنے آیا ہے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کا ایک کِلپ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنایا جس میں انہوں نے

سرکاری ٹی وی سے استعفیٰ دینے اور اس دن اچانک پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔شعیب اختر نے کہا کہ قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا۔ استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی اسٹار کو ایسا نہ سننا پڑے۔ قومی اسٹار کو قومی ٹی وی پر اس طرح نہیں کہا جاسکتا۔میں نے میزبان کو پورا موقع دیا کہ وہ معاملہ رفع دفع کرے لیکن نہ ہی انہوں نے معافی مانگی اور نہ ہی کوئی اور بات کی لہذا مجھے پھر شو میں ایسا رویہ اختیار کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور شعیب اختر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں