138

ایک اور اعزاز،آصف علی ICC پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

Spread the love

دبئی ( سپورٹس نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے ورلڈکپ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پاکستان کے آصف علی کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا۔آئی سی سی نے آصف علی کے ساتھ بنگلادیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا

کے ڈیوڈ ویسا بھی نامزد کیے۔آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں اکتوبر کی کارکردگی پر ہوئیں۔آئی سی سی میں پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔خیال رہے کہ آئی سی سی نے 2021 کے شروع میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈ متعارف کرائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل تھا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں