90

فیس بک نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

Spread the love

کیلیفورنیا( ویبڈیسک)سماجی رابطے کی سب سیبڑی ویب سائٹ فیس بک نے کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیار پورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا کہ ہم نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھ دیا ہے۔فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارا نام وہ ہے جو ہم کرتے ہیں،

صارفین ورچوئل ماحول میں کام، بات چیت اور گیم کھیل سکیں گے۔مارک زکر برگ نے لکھا کہ اکٹھے مل کر لوگوں کو ٹیکنالوجی کے مرکز میں لاسکتے ہیں اور اکٹھے مل کر ہم زیادہ بڑی معیشت کو تشکیل دے سکیں گے۔ اس وقت ہمارا برانڈ ایک پراڈکٹ (فیس بک) سے مضبوطی سے جڑا ہوا ہے، مگر وقت کے ساتھ توقع ہے کہ ہمیں ایک میٹا ورس کمپنی کے طور پر دیکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں