175

لڑکیوں کی تعلیم: طالبان سے مذاکرات کیلیے قطر کے خصوصی ایلچی کابل پہنچ گئے

Spread the love

قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی پر طالبان سے مذاکرات کے لیے کابل پہنچ گئے اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔طالبان حکومت کے خارجہ امور کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بتایا کہ قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی نے وزیر خارجہ سے ملاقات میں سیاسی ہم آہنگی، تعلقات کی مضبوطی اور انسانی امداد پر بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں