Spread the love
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے گراؤنڈ میں کئی اعزاز اپنے نام کیے ہیں لیکن اب انہوں نے گراؤنڈ سے باہر بھی ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے اپنے حریف اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سے اہم اعزاز چھین لیا۔ویسے تو کھلاڑیوں کا موازنہ میدان میں ان کی کارکردگی سے ہوتا ہے لیکن آج کے سوشل میڈیا کے دور میں لائیک اور فالورز کی دوڑ جاری ہے.ایک ایسی ہی دوڑ میں ارجنٹینا کے لیونل میسی نے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔