Spread the love
جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کی جیت کے بعد پہلی بار اسلامی ملک قطر میں منعقد ہونے والا فٹ بال کا عالمی ایونٹ تو ختم ہوگیا مگر اس کی افتتاحی تقریب میں مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی کی پرفارمنس اور بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے ٹرافی کی تقریب رونمائی نے خصوصی طور پر برصغیر کے عوام کو محظوظ کردیا۔فٹ بال کا عالمی کپ گزشتہ ماہ نومبر کے وسط میں شروع ہوا تھا اور 18 دسمبر کو اس کا فائنل میچ فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا.جسے جنوبی امریکی ملک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔