Spread the love
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہےکہ وہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو تین صفر سے شکست دینا چاہتے ہیں کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بین اسٹوکس نے کہا کہ ہماری توجہ نتیجے پر نہیں پروسس پر ہے ہم ضرور چاہیں گے کہ پاکستان کو تین صفر سے شکست دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس کی ہی پریکٹس کرتے ہیں.ہم اپنے اوپر پریشر نہیں لیتے.ہم اپنے گیم کو انجوائے کرتے ہیں اور آج ہم نے جو پریکٹس کی اس کا مقصد صرف انجوائے کرنا تھا۔