81

کروشیا سے گھر پہنچنے والی خاتون کے سوٹ کیس سے 18 بچھو برآمد…

Spread the love

کروشیا میں چھٹیاں گزارنے والی ایک خاتون اپنے گھر پہنچ کر اس وقت خوفزدہ رہ گئیں جب ان کے سوٹ کیس سے ایک بڑا بچھو اور اس کے مزید بچے برآمد ہوئے جن کی کل تعداد 18 بنی۔
خاتون ہفتے کے روز کروشیا سے آسٹریا کے شہر نٹرن باخ پہنچی تھیں۔ جیسے ہی انہوں نے اپنا سوٹ کیس کھولا تو خوف کی ایک سرد لہر ان کی ریڑھ کی ہڈی میں دوڑ گئی کیونکہ سوٹ کیس میں بچھوؤں کا پورا خاندان موجود تھا۔ بظاہر وہ ماں اور اس کے بچے تھے۔
خاتون چھٹیاں گزارنے کروشیا گئی تھیں اور جانوروں کی ایک تنظیم سے رابطہ کیا تو کچھ دیر میں ان کا عملہ خاتون کے گھر پہنچ گیا۔ سارے بچھو زندہ تھے جنہیں حفاظت سے منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کو بتایا گیا کہ مادہ بچھو نے سوٹ کیس میں گھر بنا رکھا تھا اور وہی اس نے بچوں کو جنم دیا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں