87

بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کی گاڑی کو پیش آئے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی…

Spread the love

بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا.بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی. آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی حالت اب بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں