143

وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کردی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صحافی اطہرمتین کےقتل کی خبرسن کرانتہائی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ خاندان اورعزیز و اقارب کوصبرجمیل عطافرمائے، سندھ حکومت فوری طور پرقاتلوں کو گرفتارکرے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کےبہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کراچی میں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال شدید تشویش کا باعث ہے، سندھ میں جان و مال کےتحفظ میں سنجیدگی کافقدان جرائم کی حوصلہ افزائی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکمرانوں کو ہوش میں آنے کیلئے مزید کتنے خون درکار ہیں،سندھ حکومت فوری قاتلوں کاسراغ لگائے ،کٹہرے میں کھڑا کرے، اطہر متین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر علی زیدی کا بھی واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کراچی میں بڑھتےواقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، امن و امان کی فضا کو خراب کرنیوالے سخت سزاؤں کےمستحق ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صحافی اطہرمتین کےقتل کی خبرسن کرانتہائی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ خاندان اورعزیز و اقارب کوصبرجمیل عطافرمائے، سندھ حکومت فوری طور پرقاتلوں کو گرفتارکرے۔ وزیرمملکت فرخ حبیب نے بھی صحافی اطہرمتین کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اطہرمتین کےجاں بحق ہونےپرافسوس ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اطہرمتین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں