105

آریان خان کو عدالت سے ریلیف مل گیا

Spread the love

ممبئی ( نیوز ڈیسک )ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہونے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو عدالت سے ریلیف مل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب آریان خان کو ہر جمعے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ممبئی دفتر میں پیش نہیں ہونا پڑے گا کیونکہ

ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کو ملنے والی ضمانت کی اس شرط کو ختم کر دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ جب بھی خصوصی تفتیشی ٹیم آریان خان کو طلب کرے گی تو انہیں خود کو دہلی میں پیش کرنا ہوگا۔آریان نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں ضمانت کی اس شرط کو ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔اپنی درخواست میں، آریان نے کہا تھا کہ اُنہیں ہر جمعے کو پیشی کے وقت میڈیا کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا اُن کی اس شرط کو ختم کیا جائے اور آج عدالت نے آریان خان کو ملنے والی ضمانت کی 14 شرائط میں سے اس شرط کو ختم کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں