182

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے رسم مہندی کی نئی تصاویر

Spread the love

راجھستان (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی مہندی کی تقریب کے دوران لی گئی مزاحیہ اور دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی تین روز شادی کی تقریبات راجھستان میں منعقد ہوئی تھی جس میں شریک افراد کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی تھی تاکہ تصاویر اور ویڈیو لیک نہ ہوں تاہم اب اداکارہ اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل نے خود بھی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں ہیں۔

کترینہ کیف نے وکی کوشل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے کچھ دیر بعد کی عروسی جوڑا زیب تن کیے اپنی اور وکی کی تصاویر شیئر کردی تھیں، اب دونوں نے اپنی مہندی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، جس میں ڈرامہ، مزاح اور اہل خانہ کی محبت بھی واضح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں