دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی کرپٹو اثاثہ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کرپٹو کو بطور کرنسی استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ،کرنسی کے لیے ریگولیٹر ریزرو بینک آف انڈیا (RBI )ہو گا اور کرپٹو اثاثے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(SEBI) کے ذریعے ریگولیٹ کیے جائیں گے۔اس بل میں تمام پرائیویٹ کرپٹو کرنسیوں پر پابندی لگانے اور ریگولیشن کو آسان بنانے کی بھی تجویز ہے۔
بھارتی کرپٹو اثاثہ بل کرپٹو اثاثہ کو کرنسی کے متبادل کے طور پر یا ترسیلات زر کے لیے ادائیگی کے نظام کے طور پر استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز کرتا ہے۔بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق بل میں تقسیم شدہ لیجر ٹیکنالوجی کے لئے ایک سہولتی فریم ورک قائم کرنے اور ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے ذریعہ جاری کردہ اور RBI ایکٹ کے تحت ریگولیٹ ہونے والی سرکاری ڈیجیٹل کرنسی کی تشکیل کے لئے بھی بنیاد رکھنے کی تجویز دی گئی۔
177
’کرپٹو بطور کرنسی استعمال نہیں ہو گی‘ بھارتی پارلیمنٹ میں کرپٹو اثاثہ بل پیش
Spread the love