115

سفری پابندی ختم : پہلی پرواز اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) پاکستان پر سفری پابندی ختم ہونے کے بعد پہلی پرواز اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئی ، اس موقع پر سعودی سفیر نے مسافروں کو رخصت کیا۔ تفصیلات کے مطابق سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان سے سعودی عرب جانے کے براہ راست دورازے کھل گئے، اس سلسلے میں پہلی پرواز اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی سفیر نواف بن سعيد المالكی نے سعودی ائیرلائنز کی پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے مسافروں سے ملاقات کی اور ان کو پھول پیش کرتے ہوئے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی قرار دیا۔ یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں، جس کے بعد ان ممالک کے مسافر اب براہ راست سعودی عرب جا سکتے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق ہر مسافر کو سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانا اور سعودی عرب پہنچ کر پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، پابندی سے مستثنی دیگر ممالک میں انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت شامل ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے مسافروں کو منظورشدہ ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوانی ہوگی اور کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں