103

نوعمرلڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانیوالا ‘بلیک میلنگ گینگ’ گرفتار

Spread the love

اسلام آباد ا( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) یف آئی اے نے نوعمرلڑکیوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنانیوالے بلیک میلنگ گینگ کو گرفتار کرلیا ، گینگ میں مبینہ طور پر پنجاب پولیس کے 2اہلکار بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایف آئی اے سائبرکرائم ٹیم نے نوعمر لڑکیوں سے زیادتی اور ان ویڈیوز بنا نیوالے بلیک میلنگ گینگ کو گرفتار کرلیا ، گینگ میں مبینہ طور پر پنجاب پولیس کے 2اہلکار بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ٹیم نے ایک لڑکی کی درخواست پر کارروائی کی ، ٹیم نے راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کرملزمان کو پکڑا۔

لڑکی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ ملزم سبحان مختلف نمبرز سے فون کرکے نازیباویڈیوزبھجواتاتھا ، ملزم نے فون کرکے مجھے اور میری ایک دوست کو ملنے کا کہا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ملزم نے ہمیں گاڑی پراٹھایا اور ایک دوست عدنان کے گھر لے گیا ، جہاں ملزم اوراس کے دوست نے ہم سے زیادتی کی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بعد میں اپنےایک دوست مانی کو بھی بلایا مانی اپنے 2دوستوں کےساتھ آدھے گھنٹہ کے بعد وہاں پہنچا، مانی کے دوست پنجاب پولیس کی یونیفارم میں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں