Spread the love
بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان آج اپنی 24 ویں سالگرہ منارہے ہیں ۔ کروز شپ منشیات کیس میں ضمانت کی شرائط پوری کرنے کے لیےآریان خان اپنی سالگرہ کے روز بھی این سی بی کے دفتر میں پیش ہوئے۔
آریان کی این سی بی میں طلبی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہیں سفید گاڑی سے نکلتے این سی بی کے دفتر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان منشیات کیس میں نامزد ہونے کے سبب اس برس سالگرہ کا جشن نہیں منائیں گے۔