123

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک کون ہیں؟

Spread the love

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی گزشتہ شب پاکستانی شہری عصر ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں, ایجاب و قبول کی مذہبی رسم برمنگھم میں ایک مختصر تقریب میں ادا کی گئی جس کی اطلاع ملالہ نے ٹوئٹر پیغام میں دی۔ ملالہ یوسف زئی کو تو دنیا بھر کے لوگ جانتے ہیں، تاہم ان کے شریک حیات سے متعلق نہ صرف دنیا کے دیگر ممالک بلکہ پاکستانیوں کو بھی بہت ہی کم معلومات ہے۔ ملالہ یوسف زئی کی جانب سے 9 نومبر کی شب نکاح کی تصدیق کیے جانے کے بعد پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ عصر ملک سے متعلق ہی معلومات تلاش کرتے دکھائی دیے۔

ملالہ یوسف زئی کرکٹ کی بڑی مداح ہیں۔ اپنے متعدد انٹرویوز میں وہ اس کا اظہار بھی کرتی رہی ہیں۔ عصر ملک سے ان کی قربت کی ایک وجہ کرکٹ بھی رہی۔ عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ‘ہائی پرفارمنس سینٹر’ کے جنرل مینیجر ہیں۔ وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بطور آپریشنل منیجر کام کر چکے ہیں اور وہ پلیئر مینجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے تھے۔ عصر ملک کا تعلق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے متوسط خاندان سے ہے اور انہوں نے اپنی پوری تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کی ہے، انہوں نے 2012 میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے معاشیات اور سیاسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں