131

پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر، دلہا ’یاک‘ پر دلہن کو گھر لے آیا

Spread the love

سوست( ویب ڈیسک) وادی ہنزہ کے علاقے سوست میں پیٹرول مہنگا ہونیکے باعث دلہا سالوں پرانی ثقافت اپنانے پر مجبور ہوگیا۔ہنزہ کے بالائی علاقے وجال میں پاک چین سرحد کے قریب واقع گاؤں سوست میں پولیس اہلکارکی شادی تھی جس نے پیٹرول مہنگا ہونیکے باعث دلہن کو رخصتی کے بعد اپنے گھر لانے کے لیے سالوں پرانی ثقافت اپنالی۔

دلہا رخصتی کے بعد گھر آنے کے لیے نہ صرف خود ہمالین یاک پر سوار ہوا بلکہ دلہن کو بھی یاک پر بٹھا دیا۔اس موقع پر دلہا کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے اور وہ کسی بڑی گاڑی کا خرچہ بھی برداشت نہیں کرسکتا، اس لیے ہم نے اپنی پرانی ثقات کو دوبارہ سے اپنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں