347

.لاہور میں پولیس اور رینجرز نے یتیم خانہ چوک پرکئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کیا ہے۔

Spread the love

rehber

لاہور میں پولیس اور رینجرز نے یتیم خانہ چوک پرکئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج صبح پیٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس جتھوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس اہلکار اندر پھنس گئے، حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغواء کر کے اپنے مرکز میں لے گئے، جہاں 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا۔

Copyright © 2021 All Rights Reserved designed by:
ITGENESIS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں