159

عالمی نرخ بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں کمی…

Spread the love

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1870 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر دو لاکھ 4 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں