78

ڈیڑھ ماہ کی عمر میں اغوا کی جانیوالی بچی51 سال بعد والدین کو مل گئی…

Spread the love

امریکا میں گمشدہ افراد کے کیس میں تقریباً سب سے پرانا کیس بلآخر نصف صدی بعد حل ہوگیا اور 51 سال قبل اغوا کی جانے والی بچی اپنے والدین سے مل گئی۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق میلیسا ہائی اسمتھ کو 23 اگست 1971 میں ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ سے اغوا کیا گیا تھا جو کہ اب اپنے والدین سے مل گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق میلیسا کی والدہ نے 1971 میں بچی کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے لیے اخبار میں اشتہار دیا جس کے بعد ایک خاتون نے ان سے نوکری کے لیے رابطہ کیا تھا اور نوکری کا آغاز کردیا۔بعدازاں وہ خاتون بچی کو لے کر فرار ہوگئیں جس کے بعد بچی کی تلاش کے لیے انتھک کوششیں کی گئیں جو رائیگاں گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں