70

القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک…

Spread the love

امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔
صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کابل میں سی آئی اے نے ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا۔ ان کی گرفتاری میں مدد کرنے پر 25 ملین ڈالرز کا انعام مقرر تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایمن الظواہری متعدد امریکی شہریوں کے قتل کے ذمہ دار تھے اور امریکیوں کے قاتل کہیں بھی چھپ جائیں ہم انھیں ڈھونڈ نکالیں گے۔ اس میں تاخیر بھی ہو تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ امریکی حکام نے بتایا کہ ایمن الظواہری کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کابل میں اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑے تھے اور اہل خانہ اندر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں