80

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا…

Spread the love

امریکا نے انسداد انسانی اسمگلنگ سے متعلق پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے درجہ 2 واچ لسٹ سے نکال دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں دیرپا کارکردگی دکھانے والے ممالک اور افراد کو سراہا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی اس رپورٹ میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسداد انسانی اسمگلنگ کے اقدامات پر کورونا وائرس کی وبا کے ممکنہ اثرات کے باوجود حکومتِ پاکستان کی کارکردگی مجموعی طور پر بہترین رہی جس پر پاکستان کو درجہ کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں