63

پاکستان آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے:سری لنکن کپتان

Spread the love

سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے کیونکہ وہ اسپین کو زیادہ اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرونارتنے نے کہا کہ بابراعظم بہترین فارم میں ہیں جبکہ اوپنر امام الحق اور یاسر کی بھی واپسی ہوئی جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دنیش چندیمل سےکہا تھا کہ وہ ایک بڑی اننگز کے ساتھ آئیں.پچھلے کچھ سالوں سے وہ کامیاب نہیں ہوپارہے تھے لیکن آسٹریلیا کے خلاف اننگز سے انکا اعتماد بحال ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں