98

ڈاکٹر عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ…

Spread the love

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے مرحوم شوہر کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر یادگار ویڈیو شیئر کردی۔
یہ ویڈیو کئی سال پرانے ایک ٹیلی ویژن شو کی ہے جس میں عامر لیاقت حسین کے ساتھ ان کی بیٹی دعا موجود ہے جبکہ عامر لیاقت مزاحیہ انداز میں اپنی بیٹی کا انٹرویو لے رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کیپشن میں بشریٰ اقبال نےاَن مٹ نقوش بھی لکھا۔اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور عامر لیاقت کے مداح کمنٹس میں ان کی مغفرت کیلئے دعائیہ کلمات لکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں