82

گستاخانہ خاکے بنانے والے اخبار پر حملے میں ملوث ہونےکا شبہ…

Spread the love

متنازع خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے دفترپرحملے میں ملوث ہونےکے شبے میں اٹلی میں چند پاکستانی شہریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلی میں انسداد دہشت گردی پولیس اور یورپین یونین کے ادارے یوروپول نے دو سال قبل فرانس میں متنازع خاکے شائع کرنے والے جریدے چارلی ایبڈو کے دفاتر پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں چند پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اٹلی اور دیگر ممالک سے چند پاکستانی افراد کو فرانسیسی جریدے پرحملے کے مرکزی ملزم سے تعلق کے شبے اورحملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ حکام نے گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں