76

گستاخانہ بیان:امتیاز عالم کا بھارتی جنتا پارٹی کی ہرزہ رسائی کے خلاف سخت رد عمل…

Spread the love

پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار امتیاز عالم نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کی طرف سے پیغمبر اسلام کی توہین کی شدید مذمت کی ہے.امتیاز عالم نےایک ویڈیو بیا ن جاری کیا ہے جس میں انھوں نےبھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے دو ترجمان کی جانب سےنبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حال ہی میں ایک صورت ِحال بہت خوفناک طور پر سامنے آئی وہ یہ کہ بھارت کی جانب سے حضورِپاک ﷺکے حوالے سے نازیبا بیان سامنے آئے.نازیبا گفتگو کرنے والےعام کارکنان نہیں بلکہ وہ بی جے پی کے دو ترجمان تھے.جس پر ملک بھر میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور عرب سمیت پوری دنیا سے سخت ردِ عمل سامنے آیا.او آئی سی سمیت پاکستان نے بھی شدید مزمت کی.جس پر بھارتی حکومت بھی شرمندہ ہےاور انہیں معافی مانگنی پڑی اور کہا کہ یہ حکومتی پالیسی نہیں ہے.
انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ دنیا جان چکی ہے کہ بھارت مزہبی اعتبار سے تقسیم ہو گیا ہے وہ چاہے پھر مسلمان مخالف بیانات ہوں یا مساجد میں لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کے حوالے سے حملے ہوں.پوری امت مسلمان اس وقت بھارت کا بائیکاٹ کر رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں