104

لاہورہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ، راوی اربن پراجیکٹ کے لیے زمینوں کاحصول غیر قانونی قرار

Spread the love

لاہور( بدلو نیوز ) لاہور ہائی کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کے لئے سیکشن چار کے تحت زمین کا حصول غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ماسٹر پلان کےبغیربنائی گئی اسکیمیں غیرقانونی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں عدالت نے سیکشن چار کے تحت زمین کا حصول غیرقانونی قرار دے دیا اور کہا ماسٹر پلان کےبغیربنائی گئی اسکیمیں غیرقانونی ہیں۔ عدالت نے سیکشن چار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا زرعی زمینوں کا حصول قانونی طریقہ کار کےتحت ہی حاصل کیاجاسکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 120 کے خلاف ہے، راوی پراجیکٹ میں ماحولیاتی قوانین کو نظرانداز کیا گیا اور پراجیکٹ کےلئے قرضے غیرقانونی طریقہ سے حاصل کئے گئے۔ عدالت نے منصوبے کیلئے ماحولیاتی معیار ایک ماہ میں قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے لاہور ہائی کورٹ نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کیخلاف درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دینے کی حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہائیکورٹ ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں