Spread the love
قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی پر طالبان سے مذاکرات کے لیے کابل پہنچ گئے اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔طالبان حکومت کے خارجہ امور کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بتایا کہ قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی نے وزیر خارجہ سے ملاقات میں سیاسی ہم آہنگی، تعلقات کی مضبوطی اور انسانی امداد پر بات چیت کی۔