170

فرحان اختر ہی شیبانی کے ” مسٹری مین ” نکلے

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ شیبانی کا مسٹری مین اور جیون ساتھی کون ہے ؟شیبانی کا مسٹری مین ، جوڑا اور جیون ساتھی کوئی اور نہیں فرحان اختر ہیں …..آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس جوڑے کی محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی تھی یہ سال 2018 کی بات ہے کہ جب ایک ٹی وی پریزینٹر

اور میزبان شیبانی ڈانڈیکر نے ایک شخص کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ موجود شخص کا چہرہ کیمرے کی جانب نہیں تھا۔تصویر میں ’’جوڑے‘‘ کو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے دیکھا گیا، اس کے فوراً بعد تصویر میں شیبانی کے ساتھ والا شخص ’’مسٹری مین‘‘ کے نام سے جانا جانے لگا۔کچھ روز بعد ہی شیبانی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر فرحان اختر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بھی زینت بنائی جس کے بعد سے اس ’’مسٹری مین‘‘ کا راز کھل گیا۔وہ دن ہے اور آج کا دن ہے کہ جب یہ دونوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں