145

ورلڈ اور ایشین سنوکر چیمپئن شپس کیلئے 4 رکنی ٹیم کااعلان کر دیا گیا

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز ) ورلڈ اسنوکر چیمپئن اور ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے لیے 4 رکنی پاکستان سنوکر ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم میں 2 جونیئر اور 2

سینئر کیوئسٹ شامل ہیں۔ورلڈ اور جونیئر ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 1 تا 11مارچ قطر کے شہر دوحہ میں ہوگی۔ورلڈ چیمپئن شپ میں محمد سجاد، محمد آصف اور احسن رمضان شرکت کریں گے جبکہ شیخ مدثر کے ساتھ احسن رمضان ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں بھی ایکشن میں ہوں گے۔ایونٹ کے اختتام کے دوسرے ہی روز ایشین سنوکر چیمپئن شپ دوحہ میں ہی ہوگی۔اس میں محمد سجاد اور احسن رمضان شرکت کریں گے، دونوں جونیئر کھلاڑی 27 فروری کو جبکہ محمد سجاد اور محمد آصف 4 مارچ کو قطر روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں