138

شعیب اختر کی گیند سے سچن ٹنڈولکر کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز ) آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ بھارت کے معروف کرکٹر جنہیں بھارت میں کرکت کا بھگوان بھی کہا جاتا ہے ان کی پسلیاں کس پاکستانی باولر نے توڑی تھیں . … پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار سچن ٹنڈولکر نے اُن سے کہا تھا کہ آپ کی ڈیلیوری نے

میری پسلیاں توڑ دیں۔لیجنڈز کرکٹ لیگ کے دوران حالیہ گفتگو میں، شعیب اختر نے ٹنڈولکر سے متعلق ایک واقعہ یاد کیا، 2007 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے دوران، 7 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوران کس طرح ان کی ایک تیز گیند سے ٹنڈولکر کو تکلیف ہوئی اور اُن کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، نقصان کی حد اتنی زیادہ تھی کہ ٹنڈولکر کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ سال ایک سیشن کے دوران خود بھی اس واقعے کے بارے میں بات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں